ابنا: فرانس پريس کے مطابق ليبيا کے مغربي شہر السبعہ کے نزديک قذافي کے فوجيوں اورانقلابيوں کے درميان زبردست تصادم ہوا جس ميں دونوں طرف کے کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور تيس سے زائد زخمي ہوئے -
رپورٹ کے مطابق انقلابيوں نے اس لڑائي ميں بھاري اسلحے استعمال کئے اور قذافي کے فوجيوں کو پسپائي پر مجبور کرديا- رپورٹوں کے مطابق گواليش ميں بھي انقلابيوں اور قذافي کے فوجيوں کے درميان لڑائي ہوئي ہے -
رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ قذافي کے فوجيوں نے شہر پر حملہ کرکے ، اس پر قبضہ کرليا تھا مگر انقلابيوں نے چند گھنٹے کي لڑائي ميں شہر دوبارہ واپس لے ليا ہے -
ياد رہے کہ ليبيا ميں فروري کے وسط سے انقلابي تحريک جاري ہے جس ميں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہيں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169